Time 30 ستمبر ، 2022
کاروبار

ملک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 18 پیسے کم ہوئی ہے— فوٹو: فائل
ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 18 پیسے کم ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 18 پیسے کم ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 228.45 روپے ہے۔ انٹربینک میں ڈالر  آج 1.18 روپے سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 11.20 روپے سستا ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے برقرار ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :