03 اکتوبر ، 2022
کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسےکا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے بعد سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو اب تک جاری ہے اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہی نہیں ہیں۔