کاروبار
Time 30 ستمبر ، 2022

ڈالر کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا

10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 743 روپے ہے— فوٹو: فائل
10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 743 روپے ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپےکمی کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 500 ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 743 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 1664 ڈالر فی اونس ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ چاندی 1560 روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 18 پیسے کم ہو کر 228.45 روپے ہے۔

مزید خبریں :