Time 04 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کے پی: وزیراعلیٰ کے پی ایس او کا 16 گریڈ میں تعینات بھائی 17 گریڈ میں بھرتی

کمپٹرولر کے عہدے کا مطلوبہ تجربہ بھی انجم نیاز کے پاس نہیں ہے اور گریڈ 16 کے انجم نیاز کے پی ہاؤ س اسلام آباد میں گریڈ 17 کی پوسٹ پر کام رہے تھے/ فائل فوٹو
کمپٹرولر کے عہدے کا مطلوبہ تجربہ بھی انجم نیاز کے پاس نہیں ہے اور گریڈ 16 کے انجم نیاز کے پی ہاؤ س اسلام آباد میں گریڈ 17 کی پوسٹ پر کام رہے تھے/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ محمود خان کے پی ایس او امتیاز کے گریڈ 16 میں کام کرنے والے کمپیوٹر آپریٹر  بھائی انجم نیاز کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گریڈ 17 میں بھرتی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کمپٹرولر کے عہدے کا مطلوبہ تجربہ بھی انجم نیاز کے پاس نہیں ہے اور  گریڈ 16 کے انجم نیاز کے پی ہاؤ س اسلام آباد میں گریڈ 17 کی پوسٹ پر کام رہے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  انجم نیاز کو گریڈ 17 کی تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل ہوں گی وہ پہلے گومل یونیورسٹی میں بطور کمپیوٹر آپریٹر کام کررہے تھے اور ان کو ڈیپوٹیشن پرسی ایم سیکرٹریٹ اور پھر کے پی ہاؤس اسلام آباد میں انچارج تعینات کیاگیا تھا۔

پالیسی کے مطابق یونیورسٹی ملازمین ڈیپوٹیشن پر دیگر محکموں میں تعینات نہیں ہوسکتے جب کہ گورنر خیبرپختونخوا نے بھی یونیورسٹی ملازمین کی دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پی ایس او امتیاز کے بھائی کو بھرتی کرنے کے لیے سروس رولز میں تبدیلی کی گئی اور 10 سال کی ایج ریلیکسیشن بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پی ایس او نے اپنے بھائی کو کے پی ہاؤس اسلام آباد کا کمپٹرولر تعینات کرایا تھا۔

کمپٹرولر کے پی ہاؤس اسلام آباد انجم نیاز نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ ان کی بھرتی قانون کےمطابق ہوئی اور حکومت بھرتی کے لیے عمر کی حد میں رعایت دے سکتی ہے۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ ایڈمنسٹریشن نے کمپٹرولر کی بھرتی پر مؤقف دینے سے گریزکیا ہے۔

مزید خبریں :