Time 04 اکتوبر ، 2022
کھیل

کیوی کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کو مشکل ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی/ فائل فوٹو
نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی/ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا۔

کین ولیمسن اور مچل سینٹنر اس ماہ شروع ہونے والی نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش سہ ملکی سیریز کے منتظر ہیں۔

کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈکپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جب کہ ہمارے اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں :