Time 04 اکتوبر ، 2022
پاکستان

الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کردی

صوبائی حکومت کراچی میں الیکشن کے دوران پولیس تعیناتی یقینی بنائے: الیکشن کمیشن کا حکم— فوٹو:فائل
صوبائی حکومت کراچی میں الیکشن کے دوران پولیس تعیناتی یقینی بنائے: الیکشن کمیشن کا حکم— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مستر د کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات  کے دوران امن وامان برقرار رکھنا صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کراچی میں الیکشن کے دوران پولیس تعیناتی یقینی بنائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی تھی اور کہا تھاکہ پولیس نے تین ماہ کیلئے انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی ہے،کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں تین ماہ کے لیے انتخابات مؤخر کیے جائیں۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کرانےکا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :