Time 04 اکتوبر ، 2022
پاکستان

آصف زرداری اسپتال میں زیر علاج، دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا

تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے، فی الحال آصف زرداری کو بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں: غیرملکی ڈاکٹروں کی رائے— فوٹو: فائل
تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے، فی الحال آصف زرداری کو بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں: غیرملکی ڈاکٹروں کی رائے— فوٹو: فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ڈاکٹروں نے علاج اور تشخیص پر اطمینان کا اظہار کیا اور رائے دی کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ڈاکٹروں  کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث منگل 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر  کیا گیا۔

سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلیسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔

مزید خبریں :