Time 05 اکتوبر ، 2022
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں مختلف موسم کا سامنا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں مختلف موسم کا سامنہ ہے، کرائسٹ چرچ میں ان دنوں موسم سرد رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں موسم سرد رہے گا جبکہ شہر میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شام کے وقت ہونے والے میچز کے دوران پاکستانی سخت موسمی حالات کا سامنا ہو گا۔

 پاکستانی ٹیم آج ہوٹل میں ہی رہے گی کیوں کہ آج ٹیم کیلئے کرکٹ ٹریننگ شیڈولڈ نہیں ہے۔

پاکستانی قومی ٹیم شیڈیول کے مطابق کل اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی لیکن میچ سے قبل واحد ٹریننگ سیشن بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ جمعے بنگلا دیش کے ساتھ کھیلے گا۔

مزید خبریں :