دنیا
16 جنوری ، 2012

شام میں کارروائیوں رکوانے کیلئے عرب فوج بھیجی جائے،قطر

 شام میں کارروائیوں رکوانے کیلئے عرب فوج بھیجی جائے،قطر

واشنگٹن … قطرکے حکمراں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کا کہنا ہے کہ شام میں حکومت مخالفین کے خلاف قاتلانہ کارروائیوں کو رکوانے کے لیے عرب فوجی بھیجے جانے چاہئیں۔امریکی ٹی وی CBSسے گفت گو کرتے ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ عرب ممالک کی جانب سے شام میں مداخلت کے حق میں ہیں تو انھوں نے اس کے جواب میں کہا کہ اس صورت حال میں ہلاکتوں کو روکنے کے لیے کچھ فوجیوں کو بھیجا جانا چاہیے۔ اس طرح شیخ حمد پہلے عرب حکمران ہیں جنھوں نے شام میں تشدد کو روکنے کے لیے فوجی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شام کے صدر بشارالاسد نے مخالف عرب حکمرانوں پر سخت تنقید کی تھی ۔

مزید خبریں :