پاکستان
Time 07 اکتوبر ، 2022

وفاق کی درخواست ایک بار پھر مسترد، پنجاب کا سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار

وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف بعض شکایات پر انکوائری کرنی ہے لہذا انہیں ریلیو کیا جائے/فوٹوفائل
وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف بعض شکایات پر انکوائری کرنی ہے لہذا انہیں ریلیو کیا جائے/فوٹوفائل

لاہور: حکومت پنجاب نے ایک بار پھر وفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیوکرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنےکے لیے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے تاہم پنجاب نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف بعض شکایات پر انکوائری کرنی ہے لہذا انہیں ریلیو کیا جائے۔

ذرائع حکومت پنجاب کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاق کو جوابی مراسلے میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کے خلاف شکایات ہمیں بھیج دیں، ہم انکوائری کر لیں گے۔

یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں عمران خان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ جب تک وہ چاہیں گے ان سے کام لیں گے۔

مزید خبریں :