Time 09 اکتوبر ، 2022
پاکستان

آصف علی زرداری ایک دو روز میں اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے: ڈاکٹر عاصم حسین

سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری کے بعد وہ ایک دو روز میں اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے: ڈاکٹر عاصم حسین — فوٹو: فائل
سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری کے بعد وہ ایک دو روز میں اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے: ڈاکٹر عاصم حسین — فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری ہوئی ہے وہ ایک  دو روز میں اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم نے سوشل میڈیا پر بیان دیا تھا کہ آصف علی آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے، سابق صدر کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔

سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :