Time 10 اکتوبر ، 2022
دنیا

مسئلہ کشمیر سے متعلق جرمنی کے بیان پر بھارت کو مروڑ اٹھنے لگی

پاکستان نے پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس پر بھارتی وزارت خارجہ کا اعتراض مسترد کردیا/ فائل فوٹو
پاکستان نے پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس پر بھارتی وزارت خارجہ کا اعتراض مسترد کردیا/ فائل فوٹو

جرمنی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے مزید فعال کردار کی حمایت پر بھارت کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے جرمن وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جرمن وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو سرگرم کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان نے پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس پر بھارتی وزارت خارجہ کا اعتراض مسترد کردیا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ  بھارتی وزارت خارجہ کے بیان سے اس بات کا پردہ چاک ہو گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر عالمی برادری میں تنہا ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :