Time 10 اکتوبر ، 2022
کھیل

پاکستان 15 سال بعد ملک میں انڈر 19 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا

بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم ایک چار روزہ اور پانچ وائٹ بال میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی— فوٹو: فائل
 بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم ایک چار روزہ اور پانچ وائٹ بال میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی— فوٹو: فائل

بنگلا دیش کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سال ریڈ بال اور وائٹ بال میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی اور یہ 15 سال بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی باضابطہ انٹرنیشنل انڈر 19 سیریز ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم ایک چار روزہ اور پانچ وائٹ بال میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے کے تمام میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس سیریز کے باضابطہ شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا ۔ ممکنہ طور پر سیریز نومبر کے وسط میں کھیلی جائے گی۔

یہ 2007 کے بعد پاکستانی سرزمین پر انڈر 19 کی پہلی آفیشل سیریز ہوگی، 2007 میں آخری سریز کراچی میں ہی پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلی گئی تھی۔

2014 میں لاہور میں افغانستان اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ہونیوالے تین ایک روزہ میچز کو یوتھ ون ڈے انٹرنیشنلز کا درجہ حاصل نہیں تھا۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان انڈر 19 کرکٹ سیریز میں پاکستان جونیئر لیگ کے ٹاپ پرفارمرز کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :