'نوری نتھ' بننے والے مصطفیٰ قریشی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بارے میں کیا کہا؟

1979  کی فلم مولا جٹ میں نوری نتھ کا کردار کرنے والے لیونگ لیجنڈ  مصطفیٰ قریشی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو شاہکار قرار دے دیا۔

 جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مصطفیٰ قریشی بولے دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ماضی کی فلم کو زندہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم بناکر سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی اور تمام کرداروں کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، چار دہائی گزرنے کے بعد بھی ماضی کی مولاجٹ نہیں بھلائی گئی۔

خیال رہے کہ جیو فلمزکی پیشکش انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔


مزید خبریں :