پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2022

اوبر نے کراچی سمیت 5 شہروں میں سروسز بند کردیں

اوبر نے کراچی سمیت اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی سروسز بند کردی ہیں/فوٹوفائل
 اوبر نے کراچی سمیت اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی سروسز بند کردی ہیں/فوٹوفائل

آن لائن کیب سروس اوبر نے کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں اپنی سروسز بند کردیں۔

اوبر کی جانب سے کراچی،  ملتان فیصل آباد،پشاور اور اسلام آباد میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اوبر نے کراچی سمیت 5 شہروں میں سروسز بند کردیں

اوبر کا کہنا ہےکہ اس کی سروسز لاہور میں جاری رہیں گی جب کہ جن پانچ شہروں  میں سروسز بند کی گئیں ان کی کریم کی سروسز جاری رہیں گی۔

اوبر نے کراچی سمیت 5 شہروں میں سروسز بند کردیں

کمپنی نے  اپنے صارفین اور ڈرائیورز  کو  متبادل سروس  کے طور پر ذیلی کمپنی کریم  استعمال کرنے کی ہدایت کی  ہے۔

اوبر نے کراچی سمیت 5 شہروں میں سروسز بند کردیں

سروسز بند کرنے کے حوالے  سےکمپنی کی جانب سے ڈرائیور حضرات کے لیے ایک پیغام  بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں سروسز بند ہوجانے سے متعلق بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوبر نے 2019 میں  کریم کو 4 ارب سے زائد روپے میں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :