13 اکتوبر ، 2022
کراچی میں نو ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 20 ہزار 400 سے زائد وارداتیں ، شہری 1500 سے زیادہ گاڑیوں، اڑتیس ہزار موٹر سائیکلوں سے محروم کردیے گئے۔
38 ہزار موبائل فون چھین لیے گئے، مزاحمت پر 80 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ڈکیتوں کے ہاتھوں آج چار بچوں کا جان کی بازی ہار گیا، والدین کہنا ہے کہ وہ ان کے بڑھاپے کا اکلوتا سہارا تھا۔
سرجانی ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا، سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کیلئے ڈکیتوں کی فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔