پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2022

سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

تحصیل سلانوالی میں رستم علی نے محمد لطیف نامی شخص سے اُسکی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، لیکن انکار پر رستم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا: پولیس — فوٹو: فائل
تحصیل سلانوالی میں رستم علی نے محمد لطیف نامی شخص سے اُسکی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، لیکن انکار پر رستم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا: پولیس — فوٹو: فائل

سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہوکرلڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کےمطابق تحصیل سلانوالی میں رستم علی نے محمد لطیف نامی شخص سے اُسکی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، لیکن انکار پر رستم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب گردی کے نتیجے میں لڑکی کا چہرہ بری طرح جلھس گیا، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ستمبر کے اواخر میں کراچی میں بھی ایک تیزاب گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے جہاں شوہر نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے تھے۔

مزید خبریں :