Time 13 اکتوبر ، 2022
پاکستان

بلدیاتی الیکشن: سندھ حکومت نے سکیورٹی وسائل دینے سے معذرت کرلی

بڑی تعداد میں پولیس فورس سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف ہے: سندھ حکومت کا مؤقف/ فائل فوٹو
بڑی تعداد میں پولیس فورس سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف ہے: سندھ حکومت کا مؤقف/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے  لیے مطلوبہ سکیورٹی وسائل فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ 23 اکتوبرکوبلدیاتی انتخابات کے لیے مطلوبہ سکیورٹی وسائل دستیاب نہیں ہیں کیونکہ بڑی تعداد میں پولیس فورس سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ سندھ حکومت  2 مراحل میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، 3 ماہ میں حالات معمول پر آجائیں تو بلدیاتی انتخابات کے لیے سکیورٹی وسائل دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کی ہوئی ہے۔


مزید خبریں :