Time 14 اکتوبر ، 2022
پاکستان

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے/ فائل فوٹو
اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت  میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 29 ستمبر کو عوامی سماعت کی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :