Time 16 اکتوبر ، 2022
پاکستان

خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے سکیورٹی کی ڈیوٹی لینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا (کے پی) میں قومی اسمبلی کے حلقہ 22 اور 24 کے حلقوں میں انتخابات کے دوران 4، 4 سو لیڈی ہیلتھ ورکرز سے سکیورٹی کی ڈیوٹی لی جائے گی۔

ریجنل پولیس آفیسر  (آر پی او) مردان آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی ہیلتھ ورکرز لیڈیز پولیس کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔

آر پی او مردان محمد علی خان نے کہا کہ پرامن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چارسدہ اور مردان میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ این اے 22 مردان اور اے 24 چارسدہ کے پولنگ اسٹیشنز میں پولیس اہل کاروں کے ساتھ ساتھ 4، 4 سو لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی فرائض سرانجام دیں گی۔

مزید خبریں :