کھیل
30 نومبر ، 2012

پہلا ون ڈے:ویسٹ انڈیز کا بنگلا دیش کو 200 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے:ویسٹ انڈیز کا بنگلا دیش کو 200 رنز کا ہدف

کھلنا…پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بنگلادیشی اسپنرز کی عمدہ بالنگ کے باعث ویسٹ انڈیزنے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بنگلا دیشی اسپنر21 سالہ سہاگ غازی نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سامی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلا دیشی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے باعث مہمان ٹیم کے ابتدائی تین کھلاڑی صرف 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، یوں پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شیو نارائن 36 جبکہ کرس گیل اور براوو 35،35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سہاگ غازی نے 4 اور عبدالرزاق نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :