Time 16 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ضمنی انتخابات: این اے 237 کراچی میں جعلی ووٹ ڈالے جانےکا انکشاف

این اے 237 کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران  ملیر  آسو گوٹھ کے علاقے میں جعلی ووٹ ڈالے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

پریزائیڈنگ افسر مظہربھٹی کا کہنا ہےکہ لنچ ٹائم کے دوران چند افراد کمرے میں آئے، ان افراد نے بیلٹ پیپرز  پر ٹھپے لگائے، جب شور کی آواز آئی تو کمرے میں پولیس کو بلایا، تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پریزائیڈنگ افسر کے مطابق بلٹ پیپرز کو دیکھ کر پتا چلا کہ 12 سے 15 جعلی ووٹ ڈالےگئے، ملزمان نے تیر پر ٹھپہ لگایا تھا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات دی ہیں کہ واقعےکی تفصیل دی جائے، جعلی ووٹوں کو گنتی سے خارج کیا جائے، بیلٹ پیپرکی پشت پر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرکا دستخط یا اسٹیمپ نہ ہو وہ نہ گنا جائے۔


مزید خبریں :