مفتاح اسماعیل کی ایک بار پھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کی ہے۔

 کراچی میں نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گذشتہ بار پیٹرول ٹیکس نہ بڑھا کر غیر ذمہ دارانہ حرکت کی گئی، پیٹرول قیمت پر ٹیکس اس مرتبہ بڑھایا گیا ہے، پیٹرول قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہوگئے، ہمیں آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری کرنا ہوگی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اطلاعات آرہی تھیں کہ بینک بہت مہنگا ڈالر بیچ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک سے کہا تھا معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بینکوں کی فارنزک آڈیٹنگ کی ہے، بینکوں پر بہت بڑاجرمانہ کیاجائےگا۔

 سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر قرض ری شیڈیولنگ کی بات ہوئی تو پاکستان کے بانڈز پر ادائیگی کی لاگت بہت بڑھ جائےگی، میرا گھر سستہ قرض اسکیم بند ہونے پر انہوں نے منطق پیش کی کہ اس اسکیم سے بینکوں کو زیادہ فائدہ ہو رہا تھا اس سے بہتر تھا کہ مفت گھر دیے جائیں۔

مزید خبریں :