کھیل
30 نومبر ، 2012

پہلا ون ڈے: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو7 وکٹوں سے ہرادیا

پہلا ون ڈے: بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو7 وکٹوں سے ہرادیا

کھلنا…پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ کھلنا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.5 اوورز میں 199 رنزبنائے۔شیو نارائن 36 جبکہ کرس گیل اور براوو 35،35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بنگلا دیشی اسپنر21 سالہ سہاگ غازی نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبدالرزاق نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف41ویں اوور میں7وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، تمیم اقبال 58 ، نعیم اسلام50اور انعام الحق 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نارائن، سامی اور رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا میچ 2 دسمبر کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :