Time 18 اکتوبر ، 2022
کھیل

’ ہم کبھی کرکٹ کی قوت تھے ‘ ویوین رچرڈز ویسٹ انڈیز کی اپ سیٹ شکست پر افسردہ

انفرادی طور پر میں جو کچھ بھی ہوں مجھے فخر ہے کہ میں ویسٹ انڈین ہوں، مجھے اپنی کرکٹ پر فخر ہے: سابق کپتان/ فوٹو جیونیوز
انفرادی طور پر میں جو کچھ بھی ہوں مجھے فخر ہے کہ میں ویسٹ انڈین ہوں، مجھے اپنی کرکٹ پر فخر ہے: سابق کپتان/ فوٹو جیونیوز

سابق ویسٹ انڈین کپتان ویوین رچرڈز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پہلے راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر افسردہ ہیں۔

ویوین رچرڈز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ سے شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے، ہم کبھی کرکٹ کی قوت تھے اور یہی ہماری پہچان تھی۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر میں جو کچھ بھی ہوں مجھے فخر ہے کہ میں ویسٹ انڈین ہوں، مجھے اپنی کرکٹ پر فخر ہے، مجھے اس پر فخر ہے جو ہم نے ماضی میں حاصل کیا۔

ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی ناامید نہیں ہوں، مجھے یقین ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم اچھا کھیلے گی، حتمی بات کرنے سے قبل ابھی انتظار کرنا چاہیے،  ویسٹ انڈیز کی ٹیم اگر سپر 12 میں نہ پہنچی تو میں اپنا حتمی فیصلہ دوں گا۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان ان دنوں لاہور میں ہیں وہ پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیم گوادر شارکس کے مینٹور ہیں۔

مزید خبریں :