پاکستان
Time 19 اکتوبر ، 2022

اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنےکے لیے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں: فرخ حبیب/ فائل فوٹو
اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنےکے لیے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں: فرخ حبیب/ فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اعتزاز احسن ورکرز کے رول ماڈل ہیں، وہ اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں جب کہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرات نہیں اختلاف کرے۔

انہوں نے کہا کہ اعتزازاحسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنےکے لیے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں۔

مزید خبریں :