Time 19 اکتوبر ، 2022
کھیل

انگلش ٹیم کو بڑا نقصان،اہم بولر انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

فوٹو:ریس ٹاپلے
فوٹو:ریس ٹاپلے

انگلش کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر  ریس ٹاپلے انجری کے باعث آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریس ٹاپلے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریس ٹاپلےکی جگہ ٹائمل ملز کو انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹائمل ملز کو ٹریولنگ ریزروز میں شامل رچرڈ گلیسن پر ترجیح دی گئی ہے۔

مزید خبریں :