Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

عمران خان نااہل بھی ہو سکتے ہیں: کنور دلشاد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگرعمران خان کو قصوروار پائے تو انہیں آرٹیکل 63 کی ذیلی شق 1 (3) کے تحت نااہل قرار دے سکتا ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2017 کرپٹ پریکٹسز کیس کے تحت عمران خان کے خلاف ریفرنس سیشن کورٹ بھی بھیج سکتا ہے اور سیشن کورٹ اس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کو 3 سال تک قید کی سزا دے سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ آج سنایا جائےگا، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اگست میں اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس میں ان کی نااہلی کی درخواست کی گی تھی۔

مزید خبریں :