22 اکتوبر ، 2022
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ ایک چور جس کی چوری ثابت ہوگئی ہے اس کے لیےکون باہر نکلےگا۔
لندن میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کوئی احتجاج کرنے نہیں نکلا تو شام کو شرمندگی سےکہہ دیا کہ احتجاج کی کال واپس لے رہا ہوں۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتجاج ہوا ہی کون سا تھا جسے آپ نے ختم کرانا تھا۔