Time 23 اکتوبر ، 2022
پاکستان

موجودہ حکومت کی تحلیل اور فوری انتخابات کیلئے تیار ہیں: ایمل ولی خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کی تحلیل اور فوری انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمیں عمران خان کے فوری انتخابات کے مطالبے سے کوئی مسئلہ نہیں ہم ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں، صاف و شفاف انتخابات سے حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے

اے این پی رہنما  نے کہا کہ ہم اول دن سے ان اسمبلیوں کو جعلی سمجھتے ہیں ہم نے حلف لینے کی بھی مخالفت کی تھی۔

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ ان اسمبلیوں کو نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی جعلی قرار دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :