26 اکتوبر ، 2022
کراچی: کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے کیس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم غلام رسول اور خالد ایک ساتھ رہتےہیں، واقعے کے دن ملزم غلام رسول نیلم کالونی میں نائی کی دکان میں تھا، ملزم کو اس کے دوست خالد نے فون کیا اور اپنے پاس بلایا، ملزم موقع پر پہنچاتو خالد اس کے ہمراہ کلفٹن بلاک 4 میں آیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے بچی کو راشن کا جھانسا دیا اور گاڑی میں بٹھایا، دو دریا کے قریب ملزمان نے گاڑی میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد ملزمان بچی کو چھوڑ کرفرارہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم خالد ڈیفنس میں واقعے بنگلے میں ڈرائیور ہے، واردات کے بعد ملزم خالد کراچی سے ٹنڈوالہیار فرار ہوگیا تھا جسے گرفتاری کے بعد کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم غلام رسول کے نمونے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بھیجے جارہے ہیں جب کہ ملزم خالد کے کراچی پہنچنے پر اس کے میڈیکل نمونے حاصل کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بھی ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔