20 فروری ، 2012
بیجنگ… این جی ٹی… دنیا بھر میں روزمرہ معمولات کے دوران گھر،الماری اور آفس کی درازوں کی چابیاں سنبھال کر رکھنے کے لیے منفرد کی چینز کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن چین میں زندہ مچھلیوں اور کچھوے والی کی چینز کا شوق آجکل عروج پر ہے ۔7سینٹی میٹر لمبی پلاسٹک کی ان دلچسپ کی چینز کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے رنگین پانی میں زندہ مچھلیاں اور کچھوے موجود ہوتے ہیں جو کی چین میں موجودمخصوص غذائی اجزاء کی وجہ سے کافی عرصے تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔