31 اکتوبر ، 2022
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائردرخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہو گی۔
عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے تمام اعتراضات دور کردیے۔
واضح رہے کہ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔
اعتراض میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی اور عمران خان کے نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے نااہلی کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں استدعا کر رکھی ہے۔