دنیا
Time 03 نومبر ، 2022

ایلون مسک نے 78 ملین ڈالر میں اپنے لیے کیا خریدا ہے؟

ایلون مسک ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کے لیے عموماً پرائیویٹ طیارہ ہی استعمال کرتے ہیں۔ فوٹو فائل
ایلون مسک ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کے لیے عموماً پرائیویٹ طیارہ ہی استعمال کرتے ہیں۔ فوٹو فائل

امریکا کی ٹیکنالوجی فرم اسپیس ایکس اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کیا خریدا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد 78 ملین ڈالر مالیت کا پرائیویٹ طیارہ گلف اسٹریم جی 700 خریدنے کا آرڈر دیا ہے جس کی ڈیلیوری 2023 کے اوائل میں متوقع ہے۔

گلف اسٹریم جی 700 طیارے کے کیبن کا سائز 57 فٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ رینج 7500 ناٹیکل میل ہے، یعنی طیارہ آسٹن سے ہانگ کانگ کا 8000 میل کا سفر بغیر فیولنگ کے طے کر سکتا ہے۔

جی 700 طیارے کا فائل فوٹو
جی 700 طیارے کا فائل فوٹو

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی گلف اسٹریم ایرواسپیس کارپوریشن اپنے صارفین کو جی 700 طیارے میں کمپنی کا سب سے بڑا، جدید اور ہمہ گیر کیبن فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ کمپنی طیارے میں رولز رائس گاڑی کا ہائی تھرسٹ انجن اور بہترین فلائٹ ڈیک فراہم کرتا ہے۔

یہی نہیں رولز رائس کے 2 انجنز والے جی 700 پرائیویٹ جیٹ طیارے میں اپنا وائی فائی سسٹم بھی موجود ہے، 20 کھڑکیوں والے طیارے میں 2 بیت الخلا بھی موجود ہیں۔

ایلون مسک ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کے لیے عموماً پرائیویٹ طیارہ ہی استعمال کرتے ہیں اور ان کے پاس اس وقت جی 650 ای آر پرائیویٹ جیٹ ہے جسے جی 700 سے تبدیل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :