Time 04 نومبر ، 2022
کھیل

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: منیبہ علی کو ریکارڈ پارٹنر شپ کا کب پتہ چلا ؟

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو 128 رنز سے شکست دی۔

پاکستانی بیٹر منیبہ علی اور سدرا امین نے پہلے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کیا، دونوں کے درمیان 221 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

 آئرلینڈ کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی پہلی وکٹ 221 رنز پر گری، اس سے قبل چوتھی وکٹ کے لیے 2013 میں بسمہ معروف اور ندا ڈار نے آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن میں 181 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ تھا۔

منیبہ علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ کے لیے وکٹ بہت اچھی تھی مزہ آ رہا تھا، شروع میں پارٹنر شپ کا پلان کیا پھر مومینٹم ملتا گیا اور ہم رنز بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔

منیبہ علی نے107 رنز کی اننگز کھیلی، کہتی ہیں کہ ہمیں آئرش بولرز کا اندازہ تھا اسی کے مطابق پلان کیا ہم نے بال میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہوئیں۔

منیبہ علی نے کہا کہ ریکارڈز قائم کرنے اور پھر جیت کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ہمیں اننگز کے اختتام پر ریکارڈ پارٹنر شپ کا پتہ چلا اور یہ جان کر اچھا لگا۔

اوپنر منیبہ علی نے کہا کہ آئندہ میچز میں اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں گی، ون ڈے سیریز ہمارے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔آئی سی سی ویمن چیمپئین شپ کے لیے دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں اگلے دو میچز بھی جیت کر پوائنٹس اپنے نام کریں گی۔

مزید خبریں :