20 فروری ، 2012
سڈنی…سابق کپتان رکی پونٹنگ کو سری لنکا اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جان انوریرٹی نے پیر کو بتایا کہ رکی پونٹنگ کو تین ملکی سیریز کے پانچ میچوں میں خراب بیٹنگ فارم کے باعث ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ جمعہ کوسری لنکا کے خلاف ہوبارٹ اور اتوار کو سڈنی میں بھارت کے خلاف ون ڈے میچ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ میں رکی پونٹنگ کا نام شامل نہیں ہے۔ مائیکل کلارک کی انجری کے باعث رکی پونٹنگ نے سیریز کے آخری دو میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ رکی پونٹنگ نے تین ملکی سیریز کے پانچ میچوں میں 3.60 کی اوسط سے صرف 18 رنز بنائے ہیں۔