Time 05 نومبر ، 2022
کھیل

فیک فیلڈنگ کی بات چوتھے امپائر سے کی تھی: بنگلادیشی کوچ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بنگلادیش ٹیم کے کوچ سری رام شری دھرم کی ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ جعلی فیلڈنگ کی کوہلی کی شکایت کی تھی، فیک فیلڈنگ کی چوتھے امپائر سے بات کی تھی، وہ فیلڈ امپائر کی کال تھی اس نے نہیں دی، اب اس کی کوئی شکایت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے وہ کس طرح چیلنج دیتی ہے ہمیں اس کا علم ہے، پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے پانچ رن سے ہارنا مایوس کن ہے، بھارت جیسی ٹیم کے ساتھ کلوز میچ گیا، بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا بہترین موقع ملا تھا، بدقسمتی سے پانچ رن سے شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شکست کا قصور وار کسی کو قرار نہیں دیا جاسکتا، ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، بنگلہ دیش نے دو میچ جیتے ہیں جو ورلڈ کپ میں پہلے کبھی نہیں جیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں کیونکہ دوسری ٹیموں کے نتیجوں کا بہت عمل دخل ہے۔

مزید خبریں :