دنیا
03 دسمبر ، 2012

یورپ کے اسٹیلتھ ڈرون ”نیورون“ کی پہلی کامیاب پرواز

یورپ کے اسٹیلتھ ڈرون ”نیورون“ کی پہلی کامیاب پرواز

کراچی … محمد رفیق مانگٹ … یورپ کے پہلے اسٹیلتھ ڈرون ”نیورون“ نے اپنی پہلی تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق یورپ میں تیار کردہ پہلے اسٹیلتھ جنگی ڈرون نے فرانس کے اسٹرس بیس سے پہلی تجرباتی پرواز کی۔ 6 یورپی ممالک کے مشترکا تعاون سے یہ اسٹیلٹھ ڈرون تیار کیا گیا، ان ممالک میں فرانس، اٹلی، سویڈن، سوئٹرز لینڈ اور یونان شامل ہیں۔ نیورون کی لمبائی 10 میٹر جبکہ اس کے پروں کا پھیلاوٴ 12.5 میٹر ہے، اس میں رولز رائس ٹربومیکا ایڈور انجن نصب ہے، اسے فرانس کی داسالٹ ایوی ایشن نے تیار کیا۔ ڈرون کے ڈیزائن اور دیگر تعمیری مراحل میں 5 سال کا عرصہ لگا۔ 2014 تک فرانس میں اسے تجرباتی عمل سے گزارا جائے گا، فرانس میں اس مرحلے کو پورا کرنے کے بعد سویڈن میں ویڈسل رینج میں وہ آپریشنل ٹرائیل سے گزرے گا، اس کے بعد اٹلی کے پرڈس ڈفگو رینج میں جائے گا۔ اٹلی میں اس کی اسٹیلتھ اور گائیڈڈ میزائل گرانے کی صلاحیتوں کو پرکھا جائے گا۔ مستقبل میں نیورون ڈرونز کو پری ڈیٹر سے جدید شکل اور پائلٹ کے حامل طیاروں سے ملتی جلتی صلاحیتوں سے مزین کیا جائے گا۔ نیورون کو رواں سال کے وسط میں اپنی پہلی پرواز کرنا تھی مگر ناگزیر وجوہ پر اسے ملتوی کیا گیا۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے نیورون منصوبے پر 2005ء سے کام کا آغاز کیا ۔

مزید خبریں :