Time 06 نومبر ، 2022
کھیل

آئر لینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہوا، قومی کرکٹر غلام فاطمہ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ کا کہنا ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہوا —فوٹو: جیو نیوز
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ کا کہنا ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہوا —فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ کا کہنا ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں گی۔

اتوار کے روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ ویمنز کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی اور تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ۔ میچ میں غلام فاطمہ نے 32 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لیگ اسپنر غلام فاطمہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے مثبت چیز یہ ہے کہ ہم نے دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کر کے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اپنے پوائنٹس کو بڑھایا ، جیت سے کھلاڑیوں کے مورال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی لیکن مجھے پچ سے مدد ملی اور گیند بھی بریک ہوا ۔ پہلے میچ میں مجھ سے اتنی اچھی بولنگ نہیں ہو ئی تھی لیکن کوچز نے مجھے اعتماد دیا اور ان کے پلان کے مطابق گیندیں کیں جس سے مجھے کامیابی ملی۔

غلا م فاطمہ کا کہنا تھا کہ اچھے مارجن سے جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی مومینٹم کو برقرار رکھنا ہے ۔ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ ہم سیریز تین صفر سے جیتیں گی ۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ آئرش ٹیم اچھی ہے لیکن شاید انہیں مختلف کنڈیشنز، پچز اور موسم کی وجہ سے مشکل پیش آ رہی ہو  لیکن وہ آہستہ آہستہ ہم آہنگ ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :