03 دسمبر ، 2012
حیدرآباد…16ویں سندھ گیمز کے دوسرے دن آج چالیس سے زائد کھیلو ں کے مقابلے ہورہے ہیں۔سندھ گیمز میں آج کک باکسنگ کے مقابلے حیدرآباد کے قلعہ گراوٴنڈ میں ہورہے ہیں، کوہسار میں سائیکلنگ ، بورڈ اسٹیڈیم میں ہاکی اور باسکٹ بال میچز ہونگے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اسکواش، ایتھلیٹکس، جمناسٹک، بیڈمنٹن اور ٹینس کے مقابلے بھی آج شام تک جاری رہیں گے۔16 ویں سندھ گیمز میں کراچی، حیدرآباد ڈویژن، سکھر ڈویژن،میرپورخاص ڈویژن اور لاڑکانہ ڈویژن کے 1900 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔