03 دسمبر ، 2012
پرتھ…سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ کو یادگار نہ بناسکے اور میچ کی دو اننگز میں مجموعی طور پر صرف 12 رنز بناسکے۔ رکی پونٹنگ نے پرتھ میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 جبکہ دوسری اننگز میں 8 رنز بنائے یوں انہوں نے دونوں اننگز میں صرف 12 رنز بنائے۔ رکی پونٹنگ کا ٹیسٹ کیریئر 17 سال پر محیط ہے۔ 38 سالہ آسٹریلوی کرکٹررکی پونٹنگ نے1995 میں سری لنکا کے خلاف پرتھ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 168 ٹیسٹ میچوں کی 287 اننگز میں 13,378 رنز بنائے ، جس میں 41 سنچریاں بھی شامل ہیں۔