08 نومبر ، 2022
لاہور : فاسٹ بولر فاطمہ ثناء نے قذافی اسٹیڈیم میں 21 ویں سالگرہ منائی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء نے پاکستان اور آئر لینڈ ویمن ٹیموں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا جب کہ انہوں نے دوسرا کیک گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کاٹا۔
اس موقع پر کھلاڑیوں نے فاطمہ ثناء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم آئر لینڈ کےخلاف تیسرا ون ڈے کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔