09 نومبر ، 2022
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پشاور میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے 300 مشتعل کارکنان کے خلاف درج مقدمہ منظر عام پر آیا ہے۔پولیس نے 5 روز قبل درج مقدمہ میں کسی کو نامزد نہیں کیا۔
پشاور پولیس نے احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ سے ریڈ زون میں داخل ہونے ، بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچانے، پولیس کو ڈنڈوں سے مارنے پر پی ٹی آئی کے 300 کارکنان کے خلاف درج مقدمہ درج کیا ہے۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانا شرقی انسپکٹر نعیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق 250 سے 300 تک کارکنان نے ریڈ زون میں داخل ہو کر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچایا، پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔
ایف آئی آر میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزموں کی شناخت کی جائے گی اور اس سلسلے میں نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔