Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

جنوبی افریقا پرانا ہوگیا، بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا 'چوکر'

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا اور بھارتی ٹیم کو ایک بار پھر ناک آؤٹ میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ میں اگر لفظ 'چوکرز' پکارا جائے تو سب سے پہلے  ایک ہی ٹیم کا نام ذہن میں آتا ہے وہ ہے جنوبی افریقا، کیونکہ تاریخ بتاتی ہے کہ وہ ہر بار آئی سی سی ایونٹس میں باہر ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک بھی بار ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیل سکی۔

کھیل میں چوکرز کا مطلب یہ ہے کہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم غیر متوقع طور پر برا کھیل پیش کر کے شکست سے دوچار ہوتی ہے۔

اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ کچھ سالوں میں آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی دیکھیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ'جنوبی افریقا پرانا ہوگیا،بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا'۔

بھارتی ٹیم  نے 2013 کی چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے 8 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

گزشتہ  8 آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کی کارکردگی:  

  • 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست
  • 2015 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست
  • 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست
  • 2017 کی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں شکست
  • 2019 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست
  • 2021 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست
  • 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں ہی باہر
  • 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست

اگر  بھارتی ٹیم کی گزشتہ 8  آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ صرف جنوبی افریقا ہی چوکرز نہیں بلکہ اب بھارت بھی دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا ہے۔ 

بھارتی ٹیم کے جمعرات کو انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارت کو چوکرز قرار دینا شروع کردیا ہے۔


مزید خبریں :