Time 11 نومبر ، 2022
کھیل

ورلڈ کپ کی فائنلسٹ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ دی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں— فوٹو: فائل
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں— فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کی فائنلسٹ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ دی۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد وہ پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے  تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔

مزید خبریں :