Time 11 نومبر ، 2022
پاکستان

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا، وزیردفاع

میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ نوازشہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری پرفیصلہ ہوا: خواجہ آصف  — فوٹو: فائل
میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ نوازشہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری پرفیصلہ ہوا: خواجہ آصف  — فوٹو: فائل 

وزیردفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

اس سے قبل لندن سے خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔

تاہم اب وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ نوازشہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری پرفیصلہ ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری کے سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے، آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔


مزید خبریں :