13 نومبر ، 2022
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔
کرکٹ کا جنون پاکستان میں سفارتخانوں میں بھی پہنچ گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کی دھوم مچی ہے۔
کراچی میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی پاکستانی ٹیم کے مداح نکلے ہیں۔
ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں، جرمن قونصل جنرل نے فائنل دیکھتے ہوئےگرین ٹی شرٹ پہن کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹنز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ اب کرکٹ میچ بھی اہم ہے۔