کھیل
04 دسمبر ، 2012

سندھ گیمز:ہاکی کے کھلاڑی کاریفری پر حملہ، جیو سوپر کو کوریج سے روک دیاگیا

سندھ گیمز:ہاکی کے کھلاڑی کاریفری پر حملہ، جیو سوپر کو کوریج سے روک دیاگیا

حیدرآباد…سندھ گیمز کے دوران حیدرآباد ہاکی ٹیم کے کھلاڑی وسیم نے اخلاق بخاری نامی ریفری پر حملہ کردیا۔سندھ گیمز کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ہاکی کا میچ جاری تھاکہ اِس دوران حیدرآباد کی ٹیم کے کھلاڑی وسیم نے ریفری پر حملہ کردیا ، حملے سے قبل دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔وسیم نے ریفری اخلاق بخاری کو دھکا دے کر زمین پر گرادیا اور ان پر گھونسوں کی بارش کردی، ساتھی کھلاڑیوں نے ریفری کو بچانے اور وسیم کو باز رکھنے کی کوشش کی، اس صورت حال کے بعد میچ رک گیا ہے، تماشائی اور کھلاڑی پریشان ہیں۔حیدرآباد کے کھلاڑیوں اورحامیوں نے اِس صورتحا ل کو براہ راست نشر کرنے پر جیو سوپر کوکوریج سے روک دیا اورجیو کی ٹیم پر حملہ کرکے کیبلز نکال دیئے۔

مزید خبریں :