16 نومبر ، 2022
سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد نےکینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وقار نے اپنی سلامتی سے متعلق خدشات کے بعد کینیڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور استدعا کی کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد جان کو خطرہ ہے، تحفظ کی ضرورت ہے۔
اس پر کینیڈین سفارتی حکام نے جواب دیا کہ ذاتی حیثیت میں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تاہم وقارکینیڈا کے تمام شہریوں کو حاصل سہولتوں کےحقدار ہیں۔
اس حوالے سے وقار اور خرم کے وکیل نے جیونیوزسےگفتگو میں کہا کہ میرے موکل خوفزدہ ہیں، ان کی جان کوخطرہ ہے۔
ارشدشریف کے قتل کے وقت خرم احمد وہ گاڑی چلارہےتھےجس پرپولیس نےگولیاں برسائی تھیں۔
ذرائع کے مطابق وقاراحمد کینیڈا کی شہریت رکھتا ہے، خرم احمد نیروبی میں کام کرتا ہے اور وہیں رہتا ہے۔
وقاراحمد کے ایک اور بھائی کے پاس بھی کینیڈا کی شہریت ہے، وہ بھی وہیں رہتا ہے۔ وقاراحمد، خرم اور جمشید خان ایموڈمپ کے بزنس پارٹنر ہیں، وقاراحمد اور خرم احمد ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش کے مرکزی کردار ہیں۔