دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022کا دوسرا روز: آرمی چیف سمیت ملکی و غیرملکی شخصیات کی آمد

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

دفاعی نمائش آئیڈیاز  2022 کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے، دوسرے روز کی اہم بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شرکت تھی۔

آئیڈیاز  2022 میں نمائش کے دوسرے روز  بھی بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر آمد جاری رہی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی نمائش کا دورہ کیا،  وہ ملکی اور غیر ملکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے اسٹالز پرگئے اور مختلف مصنوعات کا معائنہ کیا۔

 پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے بھی پاک فضائیہ کے اسٹالز کا دورہ کیا۔

نمائش کے غیر ملکی شرکاء نے پاکستان کی دفاعی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

الخالد ٹینک،جے ایف 17 تھنڈر، اینٹی کروز میزائل حربہ سمیت جدید اسلحہ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

آئیڈیاز 2022 میں پہلی مرتبہ 28 ترک کمپنیوں کی شرکت کافی اہم قرار دی جارہی ہے۔

 ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے مطابق 18 نومبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔ 

نجی شعبہ میں دفاعی مصنوعات تیار کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کی نمائش میں شرکت بھی اہم ہے۔

مزید خبریں :